• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گڑھ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تجاوزات پر کمشنر کراچی طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تجاوزات کیخلاف درخواست پر کمشنر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ وضاحت پیش کی جائے اب تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو۔ عدالت نے حکم نامے کی کاپی عمل درآمد کے لئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ دائر درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے 21 جون 2010، 13 فروری 2014، 5 مئی 2016 اور 27 مئی 2016 کے تحت سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنر شرقی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر کے 1100 الاٹیز کو قبضہ دیا گیا تھا۔ مگر اب تک سندھ حکومت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل نہیں کی جاسکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید