کراچی(اسٹاف رپورٹر) 2ارب روپے سے زائد رقم جاری ہونے کے باوجود 50فیصد سے زائد درسی کتب فراہم نہ کرنے کے الزام میں معطل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل پٹھان کو وزیر اعلیٰ سندھ نے تحقیقاتی افسر رفیق احمد برڑو کی سفارش پر بحال کردیا ہے، آغا سہیل پٹھان کو نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے گزشتہ برس 8 دسمبر کو معطل کیا تھا اور ان کے خلاف جو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ بجٹ بک کے مطابق 2,530,000,000/ روپے کی رقم مالی سال 2022-23کے دوران مفت نصابی کتب کے لیے مختص کی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ کے مطابق رقم 100% جاری کی گئی تھی۔