• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، رواں برس 678 افراد قتل، کاروکاری کے 37 واقعات

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ میں سال 2024میں اب تک مختلف واقعات میں 678افراد قتل ہوئے،کاروکاری کے37،اغوا کے 1504اور اغواہ برائے تاوان کے 53کیسز رپورٹ ہوئے۔ریپ/ زنا کے 123،گینگ ریپ کے 26اور بد فعلی کے 102کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر سندھ پولیس کے پاس 43ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں برس 15مارچ تک صوبے میں قتل کے 678کیسز رپورٹ ہوئے ۔ساؤتھ زون کراچی میں قتل کے 45،ایسٹ زون میں 107،ویسٹ زون میں 82،حیدرآباد رینج میں 100،میرپور خاص رینج میں 26،شہید بے نظیر آباد رینج میں 64،سکھر رینج میں 90 اور لاڑکانہ رینج میں قتل کے 164واقعات رپورٹ ہوئے۔کاروکاری کے سب سے زیادہ کیسز لاڑکانہ رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 21 ہے جبکہ سکھر رینج میں 9،شہید بے نظیر آباد رینج میں 4 اور حیدرآباد رینج میں کاروکاری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں 15مئی تک بچوں کے اغوا کے 163، پولیس پر حملوں کے 1580،اقدام خودکشی کے 13، اقدام قتل کے 885اور مجرمانہ قتل کے 38کیسز رپورٹ ہوئے۔سال 2024میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 542،موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 7413 جبکہ دیگر گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔سال 2024 میں سندھ بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 205 افراد جاں بحق اور 127 زخمی ہوئے۔سال 2024میں ہائی وے پر ڈکیتی و راہزنی کے 23،پٹرول پمپس پر ڈکیتی و راہزنی کے 10 ،گھروں میں ڈکیتی و راہزنی کے 126،دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 156 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 1905کیسز رپورٹ ہوئے۔اس دوران چوری کے 1007،مویشی چوری کے 175جبکہ چوری کے دیگر واقعات کے 1728کیسز رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید