• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کے کسی نمائندے کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے نہ ہورہے ہیں، تحریک انصاف

راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار، سٹاف رپورٹر ، نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کچھ لوگوں کا نام لیا ہے ، پارٹی کے کسی نمائندے کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیر افضل مروت کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفصیلی ملاقات ہوئی ،بانی پی ٹی آئی کو آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا،کسی بھی طرح کے مذاکرات کے بارے کسی لیڈر کو کوئی ہدایات نہیں،چیئرمین پی اے سی پر مشاورت جاری ہے۔ شیر افضل مروت کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ پی اے سی چیئرمین کا حتمی نام کل تک فائنل کر لیں گے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کو گوانتاناموبے جیل بنا دیا ، قوم کا لیڈر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہے ۔
اہم خبریں سے مزید