• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کوٹہ رواں برس بھی پوری طرح استعمال نہیں ہوگا، سیکرٹری مذہبی امور

اسلام آباد (صباح نیوز)سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ حج کوٹہ رواں برس بھی پوری طرح استعمال نہیں کر سکیں گے، کوشش کریں گے کہ آئندہ برس پورا حج کوٹہ استعمال کریں ورنہ یہ کم بھی ہو سکتا ہے۔اسلام آباد میں سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 69 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے ،پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی تعداد جلد سامنے آ جائے گی، اس بار 40 روز کے ساتھ 20 سے 25 روز کا بھی حج متعارف کرایا ہے، حج ایپ کی سہولت فراہم کی ہے، فلائٹ شیڈول اور دیگر ضروری معلومات موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید