• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اگلے 5 روز تک درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں اگلے 4 سے 5 روز تک درجہ حرارت میں اضافے کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔ کرچی میں شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جس کے سبب محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا جبکہ اس دوران فضائی معیاربھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید