• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر 20 تولے زیورات چھین لئے گئے، فارمیسی میں لاکھوں کا ڈاکہ

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔وفاقی دارالحکومت میں 25وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات ،موبائل فونز، ایک کار اور 9 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ ، خیانت مجرمانہ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کر لئے۔تھانہ روات کے علاقہ اٹامک سوسائٹی میں محمد تنویر کے گھرسے 4ملزم اسلحہ کی نوک پر20 تولے طلائی زیورات اور 2لاکھ روپے، بگاشیخاں میں2 موٹرسائیکل سوار محمد نیاز کی دکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے ، موبائل اورگاہک فضل اکثر 12ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ کلر روڈ پر فارمیسی سے دوملزم اسلحہ کی نوک پر5لاکھ روپے اور محسن ارشاد سے 2 موبائل چھین کر فرارہوگئے۔سواں پل کے قریب محمد کامران کی گاڑی سے دونامعلوم اشخاص ٹکرائے اور اس دوران اس کی گودمیں پڑاموبائل مالیتی4لاکھ روپے اٹھاکربھاگ گئے۔کمرشل مارکیٹ میں شازیہ ایوب کے بیگ سے ایک لاکھ60ہزار روپے ، بسالی میں زاہدمحمود کا بیل چوری کرلیاگیا۔ تھانہ کرپا کے علاقے میں آفتاب احمد سے تین مسلح افرادموبائل فون اور نقدی ، تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان ایریا میں شوکت علی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ، نقدی ،یو ایس پی ،ضیاء مسجد کے قریب زین العابدین سے 48 ہزار روپے اور موبائل فون ، تھانہ ہمک کے علاقے میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سے 89 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے ۔ دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال اورگوجرخان کے علاقوں میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید