• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیماکاکرغزستان میں پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹس کیخلاف پرتشدد کاروائیوں پر اظہارتشویش

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے کرغزستان میں پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹس کے خلاف پرتشدد کاروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پیما مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دس ہزار سے زائد طلبہ طبی تعلیم کے لیےکرغزستان میں مقیم ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ طلبہ کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔
اسلام آباد سے مزید