• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا مسئلہ کشمیر سےآگاہ اور اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے‘ ڈاکٹر غلام نبی فائی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کشمیری راہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر سے آگاہ اور اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ این پی سی استقبالیہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اوورسیزو پاکستانی بیرون ممالک میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر‘ عبدالرشید ترابی‘ غلام محمد صفی‘ محمد رفیق ڈار‘ سردار عمران عزیز‘ افضل بٹ‘ اظہر جتوئی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔