• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 ای وی بسیں پاکستان پہنچ گئیں ،باقی 70جلد پہنچ جائینگی،حکام

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد بس سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 30 ای وی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں اور جلد ہی باقی 70 بسیں بھی پہنچ جائیں گی،آئی نائن، ترامڑی چوک اور زیرو پوائنٹ پر بنائے جانیوالے ڈپوز کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں اور جلد سب سے کم موصول ہونیوالی بولی کو ٹینڈر ایوارڈ کردیا جائیگا،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بس ڈپوز کی تعمیر کے حوالے سے حتمی ٹائم لائن دی جائے اور دی گئی ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے کہ ڈپوز اور چارچنگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہیں اسی طرح مستحقین کو سبسڈی دینے کیلئے طریقہ کار بنایا جائے۔ روٹ کو ڈپلومیٹک انکلیو تک ایکسٹینشن دینے کیلئے ورکنگ کی جائے۔ ٹائم لائن سے زیادہ تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
اسلام آباد سے مزید