• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کا ہمشکل گول گپے فروش سوشل میڈیا پر وائرل


بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمشکل گول گپے فروش نے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نریندر مودی کے ہمشکل انیل بھائی ٹھاکر جو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے  آنند میں ’تلسی پانی پوری سینٹر‘ کے مالک ہیں اُنہیں مقامی لوگ ’وزیرِ اعظم مودی‘ کہہ کر پکارتے ہیں کیونکہ ان کا سائڈ پروفائل اور شکل بھارتی وزیر اعظم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے 

یہاں تک کہ ان کے بال بنانے کا انداز اور سفید داڑھی بھی نریندر مودی سے بہت ملتی ہے۔

انیل بھائی ٹھاکر کا تعلق جوناگڑھ سے ہے اور وہ 18 سال کی عمر سے ’تلسی پانی پوری سینٹر‘ چلا رہے ہیں، یہ دکان ان کے دادا نے کھولی تھی۔

اس حوالے سے انیل بھائی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گاہک اکثر میری شکل کی وجہ سے میرے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ مجھے نریندر مودی کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ اور سیاح دونوں ہی بہت پیار اورعزت دیتے ہیں۔