اداکار پردیپ راوت نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان ایسے چین اسموکر تھے، وہ ختم ہوتی سگریٹ سے نئی سگریٹ جلا کر یکے بعد دیگر سگریٹ نوشی کیا کرتے تھے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بارے میں سب ہی یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے کیریئر کی ابتدا کے دوران ایک چین اسموکر یعنی بغیر وقفہ ایک کے بعد ایک سگریٹ جلا کر سگریٹ نوشی کیا کرتے تھے۔
تاہم اب شاہ رخ خان خود یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی کی اپنی یہ عادت کافی حد تک ختم کرچکے ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو کے دوران شاہ رخ کے ساتھ مشہور فلم کوئلہ میں کام کرنے والے اداکار پردیپ راوت نے بھی انکی اس عادت کو ایک مرتبہ پھر مداحوں کے سامنے پیش کردیا۔
پردیپ رات نے کہا کہ فلم کوئلہ کی شوٹنگ کے دوران شاہ خان کے زیادہ قریب تو نہیں تھا لیکن وہ ہمیشہ خوش اخلاق اور شاندار شخصیت کے مالک رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک چیز جو مجھے یاد ہے وہ یہ کہ میں نے شاہ رخ خان سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے کسی کو نہیں دیکھا۔ وہ ایک ختم ہوتی سگریٹ سے دوسری سگریٹ جلایا کرتے تھے۔ وہ اس وقت واقعی ایک چین اسموکر تھے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے پردیپ راوت نے کہا کہ ’جو بھی ہے پر فلم کےلیے شاہ رخ کی لگن ناقابل تردید تھی۔‘
خیال رہے کہ مختلف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے پردیپ راوت نے فلم عامر خان کی مشہور فلم گجنی میں گجنی کا مرکزی کردار نبھا کر شہرت پائی۔