• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے لیلا انڈسٹری میں سلمان کو اپنا واحد دوست کیوں سمجھتے ہیں؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز، پروڈیوسر اور میوزک کمپوزر سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں لائم لائٹ میں ہیں اسکی وجہ انکی حالیہ ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز ہیرا منڈی ہے۔ 

یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس سیریز پر متضاد قسم کی آرا سامنے آئی ہیں۔

اپنے ایک نئے انٹرویو میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے گفتگو کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے دوستی کے بارے میں گفتگو کی۔ 

بالی ووڈ کی یہ دونوں بڑی شخصیات فلم ’انشااللّٰہ‘ بنانے کی تیاریوں میں تھے لیکن اس پروجیکٹ کو ملتوی کر دیا گیا اسکی وجہ تخلیقی اختلافات ہیں۔  

اپنے انٹرویو میں سنجے لیلا نے کہا کہ جو واحد شخصیت جن سے میری اب تک دوستی ہے وہ سلمان خان ہیں، یہاں تک کہ اگر انشااللّٰہ نہ بھی بنی تو وہ میرے ساتھ ہیں، مجھے کال کرتے اور میرا خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا سلمان کہتے ہیں آپ ٹھیک ہے؟ کیا آپکو کسی چیز کی ضرورت ہے؟ میں انکے پر مزاح انداز سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

سنجے لیلا نے کہا کہ سلمان خان مجھے تین ماہ میں ایک بار یا پھر پانچ ماہ کے بعد، لیکن فون ضرور کرتے ہیں۔ انھیں میری فلم سے کوئی غرض نہیں، انھیں صرف میری پرواہ ہوتی ہے۔ 

انکا کہنا ہوتا ہے کہ سنجے بھائی آپ نے میرے ساتھ بہت سی فلمیں کیں، یہ کوئی معاملہ نہیں۔ آپ ٹھیک تو ہیں۔ اور یہی سب کچھ ہے۔ 

سنجے لیلا نے مزید کہا کہ کام کے معاملے میں بھلے ہمارے درمیان ہلکے پھلکے اختلافات ہوں، لیکن جب ایک ماہ گزر جائیں تو سلمان خان کا فون آجاتا ہے یا پھر میں کر لیتا ہوں اور ہماری بات چیت ہوتی ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ وہ میرے دوست ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید