• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد کے رہائشی سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )لیاقت آباد پولیس نے سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول، راؤنڈ اور لوڈ میگزین برآمد کرلیا ،ملزم کی شناخت دلاور علی ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے بتایا کہ شہری شہریار سے ابتدائی طور پر دو کروڑ اور بعد ازاں ایک کروڑ روپیہ بھتہ طلب کیا تھا، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شہریار کے ساتھ مال مویشی کا کاروبار کرتا تھا اور شہریار کا مقروض ہو گیا تھا، شہریار کے بار بار تقاضہ سے تنگ آکر بھتہ طلب کرنے کا منصوبہ فیصل کے ساتھ بنایا تھا ، فیصل کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جس نے غیر ملکی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے شہریار کو بھتے کی کال کی تھی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید