• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت نے شو کاز کا جواب دے دیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو 

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا ہے کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں، ان کو شوکاز جاری کیا گیا تھا، شیر افضل مروت نے شو کاز کا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے سینیٹر ولید اقبال کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

بیر سٹرگوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر ملاقات پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

بیر سٹرگوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے، ان کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی، اب دو کیسز رہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا ملکی موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتِ حال ہے، الیکشنز میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید