• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت، دو شہری زخمی، 8 گاڑیاں 18 موٹرسائیکل، زیورات بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں ایک رکشے 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں چار کاریں اور 9 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ صدرواہ کے علاقہ نواب آباد میں منصور خان ، شجاع الرحمٰن اوررضوان 21 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کروانے بنک جا رہےتھےکہ اس دوران کار میں سوارتین ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر رضوان سے کیش والا تھیلاچھین لیا۔منصور نے مزاحمت کی توایک ملزم نے 3 فائر مارے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ تھانہ نون کو امجد محمود بھٹی نے بتایا کہ ہوٹل سٹاپ جھنگی سیداں میں نامعلوم افراد نے جیب سے تنخواہ کی رقم چھین لی مزاحمت پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار نوید احمد کی والدہ سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات مالیتی5لاکھ روپےچھین لے گئے۔آراے بازارمیں محمد عاصم کی دکان کے تالے توڑ کر کمپر یسر فریج اورکیش 3لاکھ85ہزارروپے ،ہل ویولین میں عتیق الرحمٰن کے گھرسے 2 تولے سونا ، 2لاکھ 10ہزار روپے ،دو لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے ۔تھانہ سبزی منڈی کو حسن علی نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے 400گرام سونا چوری کرلیا۔ تھانہ کورال کو توصیف مصطفی نے بتایا کہ کرامت آباد میں گھر سے نامعلوم چوروں نے موبائل فون، اور طلائی زیورات اور 20000 روپے ، تھانہ سنگ جانی کو مومن شاہ نے بتایا کہ ڈی سترہ میں واقع گھر سے نامعلوم چوروں نے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، گھڑی سلائی مشین میٹرس اور دیگر سامان چوری کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید