• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی خراب صورتحال سرمایہ کاری کیلئے خطرہ، سیمنٹ مینوفیکچررز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، کوہاٹ، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سرمایہ کاری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، کوہاٹ، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی خراب صورتحال سے ان علاقوں میں قائم سیمنٹ یونٹس کے روز مرہ آپریشن کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ حال ہی میں ان علاقوں میں سے ایک سیمنٹ یونٹ کے ورکرز کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا اور ایک مغوی کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد بھاری مالیت کا بھتہ طلب کررہے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ نازک صورتحال ہے اور حکومت کو ان علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانے اور دہشت گرد عناصر کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید