لاہور(آصف محمود بٹ )ہوم سیکرٹری پنجاب نورالاامین مینگل سے گزشتہ روز لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل مسٹر ژاؤ شیرین نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جس میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس کی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہوم سیکرٹری نے صوبے بھر میں مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائنیز کی سیکورٹی پر قونصل جنرل کو بریف کیا ،چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں چائنیز کیلئے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل نے بتایا کہ پنجاب میں مختلف پراجیکٹ پر چائنیز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے ،تمام فیکٹریوں کی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیوں سمیت فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئےگئے ، جن پر عمل یقینی بنایاجائےگا۔