کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بہت جلد شروع کیا جا ئےگا شہر کے تمامچوک پوانئٹ کی نشاندہی کرلی گئی جن کو ہرصورت صاف کیاجا ئے گا جبکہ شہر کو محفوظ کرنے کے لئے کیمرے لگانے کا بھی کام شروع کردیا گیا ہے گرانں فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کیاجا رہا ہے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ کراچی میں حکومت کی رٹ ہرصورت قائم کی جا ئے گی سندھ حکومت کی جانب سے ہر سطع پر تعاون کیا جا رہا ہے ہم کو کام کر نے میں کو ئی مسئلہ نہیں ہے شہر کے وہ مقامات جہاں سڑکیں غیرہموار ہیں یا گڑھے ہیںان کی پیوندکاری کی جا رہی ہے بہت سے مسائل حل کر نے میں حدود کا مسئلہ بھی آتا ہے لیکن ہم مسائل کو حل کرنے میں اس کو جواز نہیں بنا ر ہے ہیں ہر ادرے سے بات چیت کر کے مسائل کو حل کیاجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمی کراچی ،25ٹاونز، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کے ہمراہ یہ کاروائیاں کی جا ئیں گی جس سے شہر میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور خاص طور پر ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر کو محفوظ بنانے کے لئے کیمرے لگانے کاکام شروع ہو گیا ہے 10ہزار کیمرے لگیں گے پہلے مرحلے میں ریڈ زون میں میں تقریباًڈھائی ہزار کیمروں کی تنصیب ہو گی اور یہ سندھ حکومت کے ما تحت ہو ں گے حسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی مٰیں کام کرنے میں کوئی دخل اندازی نہیں کررہا ہے شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر رہے ، ٹریفک کی روانی بہتر ہو ، صفائی کے معاملات میں بہتری آئے یہ میرا ٹارگٹ ہے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جا ری ہے حکومت اپنی رٹ قائم کر ے گی سرکا ری نرخ سے سے زائد اشیا خردونوش فروخت کر نے والوں کے خلا ف جرمانہ ہوگا ۔