• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن فورس کے جوان کوشہید کرنیوالے 2ملزم زیر حراست

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)مری روڈ پر فائرنگ کرکے ڈولفن فورس کے جوان کوشہید کرنیوالے 2ملزموں کو حراست میں لے لیاگیا۔ 29اپریل کی رات تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈ پرایک کارمیں سوار چار نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ڈولفن فورس کے جوان اسماعیل رؤف کو شہید، کانسٹیبل عاصم اور ایک راہ گیر عبداللہ کو زخمی کردیاتھا،ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے تھے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو حراست میں لے لیاہے جن کاتعلق ٹانک سے بتایاجاتاہے جب کہ ان کے دیگردو ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے پولیس کی چارٹیمیں خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں بھیجی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید