• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس شرکاء کے نہ آنے کے باعث پھر ملتوی

اراولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلعی انتظامیہ کی کمزور انتظامی گرفت کے باعث ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اہم اجلاس شرکاء کے نہ آنے کے باعث ایک بارپھر ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کورم پورا نہ ہونے پر چوتھی مرتبہ اجلاس ملتوی کیا گیا ۔سترہ محکموں میں سے صرف دو یا تین کے نمائندے مقررہ وقت پر ڈی سی آفس پہنچے۔ایک طرف سی ایم پنجاب اور چیف سیکرٹری زرعی زمینوں کے تحفظ اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتے ہیں جس کیلئے ابتدائی پلاننگ کا کام تقریبا مکمل ہےاوراب صرف مجا ز فورمز سے منظوریاں ہونا ہیں۔دوسری طرف راولپنڈی جیسے اہم ضلع میں پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں ہوپا رہا ۔
اسلام آباد سے مزید