• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں سنگل یوز پلاسٹک (ممنوعہ) ریگولیشنز کا نفاذ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے ) نےمارگلہ ہلز نیشنل پارک میں سنگل یوز پلاسٹک (ممنوعہ) ریگولیشنز 2023 کا نفاذ شروع کر دیا۔ ای پی اے نے بدھ کے روز اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے تعاون سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں سنگل یوز پلاسٹک (ممنوعہ) ریگولیشنز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولی تھین بیگز اور پلاسٹک کی دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ای پی اے انتظامیہ کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک (ممنوعہ) ریگولیشنز پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید