• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کردی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اعلیٰ حکام نے انتہائی سخت حالات کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگانے پر پابندی کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے کی گئی ترمیم کے مطابق ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی جب تک کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے یا حراست سے فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سفارشات سامنے آئی تھیں جس کے بعد اب ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید