• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت گندم سے متعلق فیصلہ واپس لے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسانوں کے لیے جدوجہد کرے گی۔ پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، گندم سے متعلق پالیسی واپس لے۔ 

منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے گندم نہیں خریدی تو کسان رل جائیں گے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ کسانوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گندم سے متعلق فیصلہ واپس نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔ جماعت اسلامی کا کوئی راستہ روکنے کی کوشش نہ کرے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا احتجاجی کیمپ لگائیں گے جس میں کسان آ کر اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ گندم کے امپورٹرز نے 14 سو روپے فی من گندم پر کمائے۔

انھوں نے کہا گندم کی خریداری جتنی بھی ہوتی ہے وہ سرکار کو خریدنی چاہیے، گندم کی خریداری نہ کی گئی تو کسان پھنس جائے گا۔ حکومت چھوٹے سے احتجاج کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے کسانوں کےلیے جدوجہد کرے گی۔ پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چار دن میں فیصلہ کر دے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا جماعت اسلامی کا راستہ کوئی روکنے کی کوشش نہ کرے۔ احتجاجی کیمپ لگائیں گے جس میں کسان آ کر اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید