• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں، شہباز شریف

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے ممکن تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں۔

قومی خبریں سے مزید