• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں وائی فائی کا 6 جنریشن ورژن ’6 ای‘ متعارف

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ریڈیو لوکل ایریا نیٹ ورکس کے لیے بغیر لائسنس کے آپریشن کے لیے 6 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم بینڈ متعارف کروا دیا ہے، جسے وائی فائی 6 ای بھی کہا جاتا ہے۔

پاکستان وائی فائی کے لیے 6 گیگا ہرٹز استعمال کرنے والا ایشیا پیسیفک کا 10 واں ملک ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فی الحال، دنیا بھر میں صرف 60 ممالک نے وائی فائی کے لیے 6 گیگا ہرٹز مکمل یا جزوی طور پر استعمال کیا ہے۔


پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے وائی فائی 6 ای کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی پیشرفت کے بعد پاکستان ایشیا میں آگے کی سوچ رکھنے والے ممالک کےگروپ میں شامل ہو گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، پاکستان میں وائی فائی فی الحال دو بینڈز 2.4 گیگا ہرٹز اور 5 گیگا ہرٹز میں کام کرتا ہے۔

یہ بینڈز ایک سے زیادہ ایپلی کیشنز کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں، جن میں روزمرہ کی ٹیکنالوجیز جیسے مائیکرو ویو اوون، بلوٹوتھ، اور کورڈ لیس فون، وائی فائی کے ساتھ موجود ہیں جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوتی ہے لیکن اب وائی فائی 6 ای اس مسئلے پر قابو پالے گا۔

قومی خبریں سے مزید