• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسد ابن حسن) ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ملک بھر کے مختلف سرکلز کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹروں سمیت36انسپکٹر سے لے کر کانسٹیبلز تک کے بڑے پیمانے پر بین الصوبائی تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ پانچڈپٹی ڈائریکٹروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ 20ملازمین جو پنجاب کے مختلف سرکلز میں تعینات ہیں ان کے تبادلے بطور سزا بلوچستان زون کر دیے گئے ہیں۔ کراچی کے مختلف سرکلز میں تعینات 16 ملازمین جس میں سے تین سب انسپکٹر، پانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور آٹھ کانسٹیبلز شامل ہیں ان کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید