کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم علی سلمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا جسے حسرت موہانی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم حسرت موہانی روڈ میں واقع چپل پلازہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے 12ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فونز سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات ملے ہیں۔ملزم برآمد ہونیوالی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔