• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسائل آن لائن اور دو روز میں گھر ڈلیور کرنے پر غور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈومیسائل کے حصول میں تاخیر اور ایجنٹوں سے چھٹکارا، آن لائن اور اجرامیں دو ہفتہ کے بجاے دو روز لگیں گے گھر ڈلیور کرنے پر غور کیا جانے لگا، اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ شہریوں کو ڈومیسائل کے اجرا کا نظام آسان اورشفاف بنانے کے اقدامات کر رہی ہے وہ ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر شہریوں سے گفتگور کر رہے تھےکمشنر نے اس موقع پر موجود درخواست گذاروں سے سہولت کی فراہمی کے حوالہ سے ان کی آرا معلوم کی اور کہا کہ ڈیجیٹل ڈومیسائل کا اجر کا طریقہ تمام اضلا ع میں متعارف کرایا جائے گا اور روائتی طریقہ ختم کیا جائے گا .

انھوں نے کہا کراچی میں ڈومیسائل کے اجرا کے نظام کو آن لائن کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر غور کیا جائے گا .

ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر نے کمشنر کو ڈومیسائل کے اجرا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی کمشنر کو بتایا گیا ڈومیسائل ڈیسک پر مختلف کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں ایک کاونٹر پر ڈومیسائل کی سرکاری فیس کا چالان جمع کیا جاتا ہے دوسرے کاونٹر پر نمبر جاری کیا جا تا ہے تیسر ے کاونٹر پر مطلوبہ دستاویز جن میں سی این آئی سی(شناختی کارڈز)، تعلیمی اسناد، رہائش کی تصدیق کے لئے یوٹیلٹی بل کی اسکیننگ کی جاتی ہے.

 ڈومیسائل کے اجرا میں جدید طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے ذریعے ہر درخواست گذار کے تصویر اور تمام دستاویز کا ریکارڈ ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔

ملک بھر سے سے مزید