• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک، سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (اے پی پی) سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں سیشن جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا ۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گردوں کےسرغنہ عظمت عرف عظمتی ، سرغنہ کرامت عرف حنظلہ اور دہشت گرد ریحان بھی شامل ہے۔ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد جنوبی وزیرستان کےڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کےحالیہ اغوا میں بھی ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ 
ملک بھر سے سے مزید