• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی نے کروڑوں روپے مالیت کا 9.5 کلو گرام سونا جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر گرفتار،ترجمان کسٹمز ایس ایم عرفان کے مطابق کلکٹریٹ کو خفیہ اطلاع ملنے پر کہ کراچی ائرپورٹ سے بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ایڈیشنل کلکٹر فیصل خان معاملات کی نگرانی کی ہدایت کی ،جس پر بین الاقوامی ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے کو پہلے سے زیادہ متحرک رہنے اور ممکنہ اسمگلنگ کو یقینی طور پر ناکام بنانے کی ہدایات دیں۔
ملک بھر سے سے مزید