• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، دبئی طرز کی پریمیئم نمبر پلیٹس منظور، 3 ارب آمدن متوقع، رینجرز تعیناتی میں مزید توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے گاڑیوں کیلئے دبئی طرز کی پریمیئم نمبر پلیٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی جس سے 3؍ ارب روپے آمدن متوقع ہوگی ، گاڑیوں پر ذاتی پسند کے نمبر والی پلاٹینم پلیٹ 20لاکھ، گولڈن 10لاکھ میں ملے گی جبکہ فیملیز اور کمپنیز کیلئے رعایت اور بنڈل آفرز شامل ہوں گی۔ ملیر ایکسپریس وے کے لیے 7331ملین روپے جاری کر نے ،ایس آئی یو ٹی سکھر کے لیے ایم آر آئی سسٹم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے، کراچی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6ماہ کی توسیع اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 10.189بلین روپے جاری کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی ۔ کابینہ نے محمد انوار کوسندھ بینک کا صدر تقرر کرنے کی بھی منظوری، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ورک کو ہدایت دی کہ میں اگست کو ملیر ایکسپریس وے کا قائد آباد حصہ تک کا افتتاح کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر شرجیل میمن نے گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی تجویز کابینہ کو پیش کی۔ اس وقت محکمہ تین قسم کی یعنی کمرشل، نان کمرشل اور موٹر سائیکل نمبر پلیٹس جاری کرتا۔ سال22-2021میں محکمہ نے مجموعی طورپر71,645چوائس نمبر پلیٹ جاری کیے، جس سے فیس کی مد میں 44ملین روپے ریونیو حاصل کیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید