• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں عدم اتفاق

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں عدم اتفاق، نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کا حل تلاش کرنے میں اب تک ناکام ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ابھی تک پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کو 15دن کی ڈیڈ لائن میں 5لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر قائل نہیں کر سکا۔ ایف بی آر کو بتایا گیا ہے کہ سیلولر کمپنیاں ابھی تک تذبذب کا شکار ہیں اور اس مسئلے کو من و عن نافذ کرنے سے پہلے مزید غور و خوض کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہ پی ٹی اے فی الحال ایف بی آر کے حالیہ فیصلے پر غور کر رہا ہے۔ ہم اس معاملے پر سیلولر موبائل آپریٹرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مصروف ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا اولین مقصد ٹیلی کام صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات کے اندر تعمیل کو برقرار رکھنا ہے۔ اس معاملے پر کسی بھی قسم کی پیشرفت/اپ ڈیٹس کے مطابق آگاہ کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید