• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا، متعدد مضبوط سیٹیں چھن گئیں۔

لیبر پارٹی نے 10 سیٹیں جیتیں، 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ٹولر وارڈ میں آزاد امیدوار عطیرہ ملک نے سینئر لیبر کونسلر ارشد حسین کو ہرا دیا۔

گریٹ ہارٹن وارڈ میں آزاد امیدوار سرفراز صدیق نے عبدالجبار کو شکست دے دی، سٹی وارڈ میں لیبر کی سینئر کونسلر انیلہ یاسمین کو آزاد امیدوار سلیم رضوان نے شکست دی۔

ہیٹن وارڈ میں آزاد امیدوار اشتیاق احمد نے لیبر کے ابرار حسین کو ہرا دیا، سابق ایم پی ڈیوڈ وارڈ بھی کونسل میں آزاد حیثیت سے واپس آگئے۔

میننگھم وارڈ میں لیبر کی روایتی نشست پر آزاد امیدوار محمد علی اسلام کامیاب ہوئے، بولنگ اینڈ بارکر اینڈ وارڈ سے لیبر کے سینئر کونسلر حسن خان کو آزاد امیدوار نے ہرا دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید