• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل ویپنگ سے نوجوانوں کے دماغ اور اعضا کو نقصان کا خطرہ ہے، تحقیق

لندن ( نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نوجوان جو باقاعدگی سے ویپنگ کرتے ہیں ان کو ایسی زہریلی دھاتوں سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر دماغ یا اعضاء کی نشونما کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔محققین کے مطابق میٹھی ای سیگریٹ کے ذائقوں سے اضافی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔امریکی محققین نے اس مطالعے کے لیے پاپولیشن اسسمنٹ آف ٹوباکو اینڈ ہیلتھ (پی اے ٹی ایچ) کی تحقیق میں حاصل ہونے والے 13 سے17برس کے درمیان امریکی نوجوانوں کے جوابات کا استعمال کیا جب کہ جرنل ’’ٹوباکو کنٹرول ‘‘میں شائع ہونے والے اس مطالعے میں ویپ کرنے والے 200کے قریب نوجوانوں کو شامل کیا گیا۔ان نوجوانوں میں81باقاعدگی کے ساتھ جبکہ61نوجوان کبھی کبھار اور45افراد وقفے وقفے سے ویپنگ کرتے تھے۔برقی سگریٹ کے استعمال کا تعین روز مرہ کے کش لگانے کی اوسط تعداد سے کیا گیا جس کے تحت باقاعدگی سے استعمال کرنے والے دن میں 27، وقفے وقفے سے ویپنگ کرنے والے 7.9اور کبھی کبھار ای سیگریٹ پینے والے 0.9کش لگاتے تھے۔بعد ازاں ان افراد میں سیسہ، یورینیم ور کیڈمیم نامی دھاتوں کی نشان دہی کے لیے پیشاب میں موجود اشاریوں کا معائنہ کیا گیا۔باقاعدگی کے ساتھ ویپنگ کرنے والے افراد میں کبھی کبھار ویپنگ کرنے والوں کے مقابلے میں یورینیم کی بلند مقدار پائی گئی۔

یورپ سے سے مزید