• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی طلبہ پر امن رہیں، امریکی صدر کی اپیل

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ احتجاج کے دوران نظم و ضبط برقرار رہنا چاہیے، قانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایموری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ 282 گرفتار افراد میں سے 134 طالب علم نہیں تھے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، فلسطین حامیوں کے کیمپ بھی اکھاڑ دیئے گئے ہیں۔امریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے، طلباء نے تعلیمی اداروں سے منسلک اسرائیلی کمپنیوں سے مالی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید