• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار اسٹار شاہ اور ذیشان علی کی مزاح سے بھرپور اور چٹ پٹی گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے دو نامور میوزیشن اور گلوکار ذیشان علی اور اسٹار شاہ ہفتے کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنیں گے۔ دونوں مہمانوں نے مزاح سے بھر پور گفتگو سے شو کو گل و گلزار بنادیا۔ ایک سوال کے جواب میں ذیشان علی نے بتایا کہ ایک ہمسائی خاتون نے والدہ سے پوچھا ”باجی! سنا ہے آپ کا بچہ میراسی بن رہا ہے؟“ والدہ نے جواب دیا جی بالکل! محنت اور کوشش تو پوری کررہا ہے دُعا کریں جلدی بن جائے۔ دوسری طرف اسٹار شاہ نے بھی اپنی گلوکاری کے جوہر دکھا کر ہال میں موجود نوجوانوں کو متاثر کیا۔ حاضرین نے بھی اپنے پسندیدہ گلوکاروں سے من پسند سوال پوچھے۔ مزاح اور قہقہوں سے سجا پروگرام تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید