• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی صحافت کا دن قوموں کی ترقی کا دن، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اورجی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کا دن قوموں کی ترقی کا دن ہے ، مگر بدقسمتی سے ملک میں صحافیوں کے حالات زار انتہائی خراب ہیں ، صحافیوں کو اغوا کرکے قتل کیا گیا مگر ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں صحافیوں کے حالات انتہائی خراب ہیں ، تنخواہوں اور دیگر مراعات سے محروم صحافیوں کو دو وقت کی روٹی تک دستیاب نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ صحافیوں میں کی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ۔

ملک بھر سے سے مزید