• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اسیکنڈل، حنیف عباسی اور انوار الحق کاکڑ میں شدید تلخ کلامی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔ انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی۔
اہم خبریں سے مزید