• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرغزستان: ایک پاکستانی طالب علم زخمی حالت میں اسپتال میں ہے، پاکستانی سفیر



کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضعیم کا کہنا ہے کہ بشکیک میں صورتحال کنٹرول میں ہے، صرف ایک پاکستانی طالب علم زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کرغزستان کے سفیرسے رابطہ کیا، کرغزستان کے سفیر نے گورنر سندھ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

کامران ٹیسوری نے پاکستانی طلبا پرحملوں کے متعلق کرغزستان کے سفیر کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ زخمی پاکستانی طلبا کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی طالبعلموں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید