• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی حکومت نے اسمگلنگ میں سہولت کاری میں ملوث 31 کسٹمز اہلکاروں کی نشاندہی کی ہے۔ وزارت داخلہ نے کوئٹہ میں تعینات31اہلکاروں کی فہرست ارسال کر دی ۔انٹیلی جنس رپورٹ تمام صوبائی حکومتوں اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، جس میں وزارت داخلہ نے چیئرمین ایف بی آر سے کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے پاکستان بھر میں مڈل مینز اور فلور ملز کے مالکان کی ایک فہرست بھی شیئر کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید