• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیش رفت بجٹ کے بعد ہو گی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیش رفت صوبے کے نئے بجٹ کے بعد شروع ہوگی۔نگران حکومت چار ،چار ماہ کے بجٹ منظور کرتی رہی جس کے بعد نئی حکومت سازی ہوئی۔ موجودہ حکومت اپنا پہلا بجٹ اگلے ماہ پیش کرے گی جس میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے بھی رقوم مختص کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کے باعث ابھی تک میگا پراجیکٹس پلاننگ و منظوری کے مراحل میں ہی گھوم رہے ہیں۔نئے بجٹ کی منظوری کے بعد فنڈز کے اجراء کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔
اسلام آباد سے مزید