• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 635 ہاؤسنگ سکیموں میں سے صرف 104 منظور شدہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں 635 ہاؤسنگ سکیموں میں سے صرف 104 منظور شدہ ہیں۔ 96ہاؤسنگ پراجیکٹس پراسیس میں ہیں۔ باقی 435کے خلاف کاروائی جاری ہے۔اس بات کا اظہار کمشنر افس راولپنڈی میں ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔محکمہ صحت کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم مئی 2024 سے اب تک 1998چھاپوں کے دوران 864کو امپروومنٹ نوٹس اور 53 لاکھ 62 ہزار کا جرمانہ عائد اور 2 ایف آئی آرز رجسٹر کی گئی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں مزید تیز کیں جائیں۔
اسلام آباد سے مزید