• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ،اساتذہ پر دوران ڈیوٹی موبائل استعمال ، بچوں پر تشدد کرنے پر پابندی عائد

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پنجاب میں اساتذہ پر دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی،محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں موبائل فون کے استعمال کے ساتھ ساتھ بچوں پر تشدد کرنے پر بھی پابندی عائد کردی،ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نو نکاتی پالیسی جاری کردی جبکہ سکولز میں انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید