• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی شہر کا کوڑا لوسر گاؤں میں ڈمپ کرنے کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا

ااسلام آباد (ساجد چوہدری) راولپنڈی کے نواحی گاؤں لوسر میں شہر بھر کا کوڑا ڈمپ کرنے کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا اور صوبائی اسمبلی میں بتایا گیا کہ کوڑے سے جہاں زیر زمین پانی انتہائی آلودہ اور ناقابل استعمال ہو چکا ہے وہاں ڈمپنگ پوائنٹ کے گرد و نواح کے دو درجن سے زائد گاؤں کے مکینوں کا کوڑے کی بدبو سے جینا عذاب بن چکا ہے۔ مقامی رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے تحریک التواء پر بتایا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شہر کا کوڑا آبادی سے 15 کلومیٹر دور ڈمپ کیا جاتا ہے لیکن اس قانون کے برعکس پورے راولپنڈی کا کوڑا میرے حلقہ پی پی 9 کے گاؤس لوسر یونین کونسل بگاشیخاں میں ڈمپ کیا جا رہا ہے۔ یہاں کوڑا ڈمپ کرنے کی وجہ سے نہ صرف مذکورہ گاؤں بلکہ گردو نواح کے 30 گاؤں بھی اس کی زد میں آچکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید