• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ این اے 46میں 15سمارٹ سکول بنائے جانے پر اتفاق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سیکرٹری ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی سےملاقات کی۔ اس موقع پر حلقہ این اے 46 میں15 سمارٹ سکول بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا ۔ تعلیم کے حوالے سے ان کی سفارشات پر170 اساتذہ کی تنخواہوں اور ریگولرائزیشن کا مسئلہ حل کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ماڈل سکول اینڈ کالجز کی بسوں کے مسائل ، ڈرائیورز ، کنڈکٹرز کی ہائیرنگ اور 50 بسوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گوگل اور وفاقی حکومت کے تعاون سے بنائے جانے والے 50 سکولوں میں سے 15 سمارٹ سکول حلقہ این اے 46 میں بنائے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید