• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک وارڈن سے دست و گریبان ہونے پر2افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے ٹریفک وارڈن سے دست وگریبان ہوکر کارسرکار میں مزاحمت کرنے کے الزام میں2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ جلیل آباد پولیس کو ٹریفک وارڈن سلمان راشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دوران ڈیوٹی گیلانی فلائی اوور پر ملزمان شہباز اور عرفان نے موٹرسائیکل غلط پارک کی منع کیا تو طیش میں آگئے اور دست گریبان ہوکر کارسرکار میں مداخلت شروع کردی۔
ملتان سے مزید