• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسر سے رابری کی واردات 2 دن میں ٹریس، 2ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے باغ حسین کالونی میں سرکاری افسرکے ساتھ ہونے والی رابری کی واردات کو2 دن میں ٹریس کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، چھینی گئی کار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی،یکم مئی کوباغ حسین کالونی سے پولیس کو اطلاع دی کہ 3 نا معلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کار، ایک تولہ طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور کار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔
ملتان سے مزید