• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاخیر سے کیوں آئیں؟ پرنسپل نے ٹیچر کی درگت بنا دی


بھارتی اسکول کی پرنسپل نے ٹیچر کو دیر سے آنے پر مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریاست اترپردیش کی اسکول پرنسپل اس وقت پکڑی گئی تھی جب وہ اسکول میں فیشل کروا رہی تھی، تاہم اب بھارتی اسکول کا ایک اور واقعہ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ اسکول ٹیچر کو اسکول آنے میں دیر ہوگئی جس پر اسکول کی پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان بحث چھڑگئی جو بڑھتے بڑھتے لڑائی تک پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک پرنسپل کو اسکول ٹیچر کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو مبینہ طور پر تاخیر سے آنے پر اسکول کی استانی کو مار پیٹ کا نشانہ بنا رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل جب خاتون ٹیچر کو مارنے لگتی ہیں تو قریب موجود دوسرے اساتذہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ مارنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اسکول پرنسپل اور استانی کو آپس میں تلخ کلامی کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کی بھی آواز سنائی دے رہی ہے کہ پرنسپل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں اور ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ وائرل ویڈیو آگرہ کے ایک گاؤں میں واقع پری سیکنڈری اسکول کی ہے۔