• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی، سی سی پی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔

سی سی پی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کےلیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔ 

مسابقتی کمیشن کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔

اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ ہولڈنگ کمپنی حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، ہولڈنگ کمپنی بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں / نان کور واجبات بھی حاصل کرے گی۔

سی سی پی کے مطابق ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق یہ منظوری ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری راغب کرنے کےلیے بہت اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید